ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی ڈائریکٹر الوک ورما نے ذمہ داری دوبارہ سنبھالتے ہی کردئے عبوری ڈائریکٹر ناگیشور راؤ کے ذریعے کئے گئے سارے تبادلے رد

سی بی آئی ڈائریکٹر الوک ورما نے ذمہ داری دوبارہ سنبھالتے ہی کردئے عبوری ڈائریکٹر ناگیشور راؤ کے ذریعے کئے گئے سارے تبادلے رد

Thu, 10 Jan 2019 12:00:27    S.O. News Service

نئی دہلی 10/جنوری (ایس او نیوز)  سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے ڈائریکٹر الوک ورما جنہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہلی میں اپنے دفتر میں عہدہ دوبارہ سنبھالا ہے ، دفتر  میں حاضری دیتے ہی  عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کے کیے گئے تمام تبادلوں کو رد کردیا ہے۔

ناگیشور راؤ نے ورما کی ٹیم کے تقریباً 10افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ ورما کو سپریم کورٹ نے منگل کو اپنے عہدے پر بحال کردیا تھا جنہیں حکومت نے تین ماہ قبل چند الزامات کے چلتے اپنی ذمہ داری سے ہٹا تے ہوئے چھٹی پر بھیج دیا تھا۔ اپنے عہدے پر بحال کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ورما سے کہا تھا کہ وہ کوئی اہم پالیسی والا فیصلہ نہیں لے سکتے جب تک کے اعلیٰ اختیارات والی سلیکٹ کمیٹی جس میں وزیر اعظم ، حزب مخالف کے لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا ہوتے ہیں انکی حیثیت کو طئے کریں گے۔ کمیٹی کو ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ دینی ہے۔

ذرائع کے مطابق ورما FIRدرج کرسکتے ہیں اور تبادلے کروا سکتے ہیں   یا تبادلوں کو رد کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بتایا کہ ناگیشور راؤ کو بھی پالیسی فیصلوں کو چھوڑ کر یہ اختیارات دیے گئے تھے۔ الوک ورما نے اکتوبر 23کے حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں عرضی داخل تھی۔ خیال رہے کہ ورما کی مدت 31جنوری کو ختم ہوگی، جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔


Share: